گزربسرکی خاطر سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانیوالے غریب ماہی گیر ہیں دہشت گرد نہیں انصار برنی

 
0
307

سجاول جون 30(ٹی این ایس)انصار برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ و سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے کہاکہ گزر بسرکی خاطر اپنی جانیں جوکھوں میں ڈال کر روزی روٹی کیلئے سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانیوالے غریب ماہی گیروں کو قابض بھارتی فورسز کی جانب سے بندوق کے زور پر پاکستانی حدود سے زبردستی یرغمال بناکر ناحق سالوں تک قيد کرکے اذیتیں دینا بے حدظلم و زیادتی سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےاس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی این ایس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکیا انھوں نے کہاکہ بھارت کو ذرہ سا بھی احساس ہوتا تو اس طرح کی حرکت نہیں کرتا بھارتی جیلوں میں بلا جواز سالوں سےپابندِ سلاسل میں اکثر تعداد معصوم بچوں کی ہے اور ان ماہی گیروں کے معصوم بچے مائیں بہنیں و بیویاں بھوک بدحالی کا شکار ہوکر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں انصار برنی ٹرسٹ حکومت پاکستان سمیت بھارتی حکومت کو اپیل کرتی ہے کہ خدارہ یہ دہشتگرد نہیں بلکے بھوک و بدحالی کا شکار بنے مچہیرے ہیں جن کی رہائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاکر انکے خاندانوں کو مزید پریشان ہونے سے بچایا جائے-