حکومت فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں ناکام ‘

 
0
510

اسلام آباد،دسمبر21(ٹی این ایس) : حکومت فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں ناکام ہوگئی ، آئندہ ہفتے فاٹا اصلاحات بل منظور کرانے کیلئے خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ،حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی آئندہ ہفتے بل کی منظوری کیلئے راضی کرلیا جائے گا۔ وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی جانب سے بدھ کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بیان دیا گیا تھا کہ جمعرات کو بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا مگر ان کے اعلان کی پاسداری نہ ہو سکی۔

فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں پیش نہ ہونے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور اپوزیشن نے حکومت کو استعفوں کی دھمکی دی ہے۔اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر فاٹا اصلاحات کے معاملے پر مسلسل انحراف کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بار بار کورم پورا نہ ہونے پر حکومت شدید تشویش کا شکار ہے ، دوسری جانب اپوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کے بائیکاٹ نے بھی اجلاس کی کاروائی کو چلنے نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے گزشتہ روز ختم ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم ایک مرتبہ بھی ایوان میں نہیں آئے۔فاٹا اصلاحات سمیت نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری پر اتفاق رائے کیلئے وزیر اعظم نے دو مشاورتی اجلاسوں میں شرکت کی مگر صرف سینیٹ سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل کی منظوری کے معاملے پر کامیابی ملی۔سینیٹ و قومی اسمبلی میں وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی طرف سے جمعرات کو بل پیش کرنے کے اعلان کی پاسداری نہ ہو سکی۔

اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر فاٹا اصلاحات کے معاملے پر مسلسل انحراف کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔حکومت فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے میں ناکام ہوگئی ، آئندہ ہفتے فاٹا اصلاحات بل منظور کرانے کیلئے خصوصی اجلاس بلائے جانے کا امکان ،حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی آئندہ ہفتے بل کی منظوری کیلئے راضی کرلیا جائے گا۔ وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی جانب سے بدھ کے روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بیان دیا گیا تھا کہ جمعرات کو بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا مگر ان کے اعلان کی پاسداری نہ ہو سکی۔فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں پیش نہ ہونے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور اپوزیشن نے حکومت کو استعفوں کی دھمکی دی ہے۔