فضل الرحمان نے شہباز شریف کی حمایت میں امیدوار بٹھا دیا

 
0
302

لاہور 30جون(ٹی این ایس)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حلقہ این اے 3 سوات پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا۔مولانا فضل الرحمان نے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھاکہ انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ہے ، جبکہ دوسری جانب مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف اسحاق زاہد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے این اے 3 پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا اور قائد جمعیت کا فیصلہ سب کو قبول کرنا پڑے گا۔