آصف علی زرداری کا نگراں حکومت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ

 
0
329

لاہور30جون(ٹی این ایس)سابق صدر آصف علی زرداری نے نگراں حکومت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے اور نواز شریف حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شخص زیادہ متاثر ہوگا اور مہنگائی بڑھے گی۔ آصف علی زرداری نے ناصر الملک کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔