الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی کے زیرصدارت اہم اجلاس

 
0
310

سجاول جولائی 2(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی کے زیرصدارت اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سجاول نے کہا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کے لیئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے یہ ٹیم الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سختی سے عمل کرائیں گی جس کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہے۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سرکاری عمارتوں سے سیاسی جھنڈے اتارے جائیں اور ساتھ ساتھ وال چاکنگ بھی مٹائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی یا امیدوار کے لیئے لازم ہے کے وہ کسی بھی کارنر میٹنگ کے لیئے ۳ دن پہلے ڈپٹی کمشنر یا ایس ایس پی سے اجازت لے گا۔ اسکے علاوہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردا سائز کے مطابق پوسٹر18×13 انچ، ہینڈ بل یا پمفلیٹ 9×16 انچ، بینر3×9 فٹ، پورٹریٹ2×3فٹ، سے بڑے ہرگز نہ ہوں۔ خلاف ورزی کی صورت میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ان امیدوار یا پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھے گا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سجاول قمر رضا جسکانی نے کہا کے الیکشن میں امن امان کو قائم رکھنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کے کسی بھی امیدوار یا سیاسی کارکن کو فساد یا لڑائی کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہےخلاف ورزی کرنے والے شر پسندوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔ انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت دی کے بجلی کے تمام کھنبوں سے سیاسی جھنڈے اتار دیئے جائیں اس کے لیئے پولیس اور ضلع انتظامیا حیسکو کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی سجاول قمر رضا جسکانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لنڈ، اسسٹنٹ کمشنر سجاول اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر بٹھورو نعیم احمد، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ، ایس ڈی او حیسکو اظہر علی شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین عمرانی، آفس سپریڈنٹ عثمان ترک، نور احمد جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔