سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 78 سندھ بھر کی عوام کا توجہ کا مرکز

 
0
282

ٹھٹھ جولائی 2(ٹی این ایس) ٹھٹھ میں سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 78 سندھ بھر کی عوام کا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سے پیپلزپارٹی نے نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ سندھ حکومت کے دوران محکمہ آبپاشی کے ڈی فیکٹو وزیر حاجی علی حسن زرداری کو میدان میں اتارا، یہ سندھ اسمبلی کا وہ ہی انتخابی حلقہ ہے جہاں سے 2013 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نے اویس مظفر ٹپی کو امپورٹ کرکے پی ایس 78 پر کامیاب کروا کر سندھ اسمبلی پہنچایا تھا مگر سنگین کرپشن کے مبینہ الزامات لگنے کے بعد اویس مظفر viiiٹپی ملک سے فرار ہوکر برطانیہ چلے گئے تھے اب دوسری مرتبہ بھی پیپلزپارٹی نے ٹھٹھ کے گھوڑا باڑی کیٹی بندر کے صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقے سے حاجی علی حسن زرداری کو میدان میں اتارا ہے مگر غیر مقامی امیدوار ہونے کے باعث ابھی تک پیپلزپارٹی کے امیدوار کو سخت ترین انتخابی مہم کا سامنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں پی ایس 78 ایم ایم اے کی جانب سے عبدالمجید سموں کو امیدوار نامزد کردیا گیا ہے جو مقامی امیدوار ہیں دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف نے زہب جلبانی کو میدان میں اتارا ہے جو پیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی عثمان جلبانی کے اہلیہ ہیں جن کا مقابلہ پیپلزپارٹی کے حاجی علی حسن زرداری سے ہوگا زیب جلبانی مقامی خاتون رہنما ہیں جن کا تعلق جلبانی قبیلے سے ہے اور حلقے کے عوام کی بھاری اکثریت کی حمایت بھی رکھتی ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ زیب جلبانی اور حاجی علی حسن زرداری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا ادھر پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار زیب جلبانی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی علی حسن زرداری پر یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لئے اب تک کروڑوں روپے حلقےیں بانٹ چکے ہیں مگر اس کے باوجود نوابشاہ کے امیدوار کو پی ایس 78 پر بدترین شکست ہوگی۔