بلوچستان میں فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید، 5 شر پسند گرفتار

 
0
332

حب میں کارروائی کے دوران خالی مکان سے 11 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
کوئٹہ جولائی 03(ٹی این ایس): پنج گور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔نوشکی میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ تبادلے کے بعد ایف سی نے ایک زخمی سمیت 5 شرپسندوں کو گرفتارکرکے راکٹ لانچرز، دستی بموں سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی، کوسٹ گارڈز نے حب میں کارروائی کے دوران 11.40ملین ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی کوئٹہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور لورالائی میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔پشین میں ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ ایکسپریس اور سیکیورٹی فورسزکے ذرائع کے مطابق پنج گور میں ایف سی کے 2 نوجوان مختار اور اللہ جان، سیف اللہ کے ہمراہ پانی بھرنے جارہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے مختار اور اللہ جان شہید اور سیف اللہ زخمی ہوگیا۔