سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور زمبابوے کا میچ آج ہوگا

 
0
283

ہرارےجولائی 4 (ٹی این ایس) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر ایک بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سرفراز الیون زمبابوے کو شکست دے چکی ہے اور آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی کھلاڑیوں سے اسی قسم کی پرفارمنس کی توقع کی جارہی ہے۔ سیریز میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل یا کسی اور متبادل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سیریز میں شامل تینوں ٹیموں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ میزبان زمبابوے اپنا کوئی میچ نہیں جیت سکی۔