اخبار کے دفتر پر فائرنگ ، امریکی پرچم سرنگوں رہا،ہلاک کارکنوں کو خراج عقیدت پیش

 
0
309

پوری امریکی قوم کیپیٹل گزٹ اخبار پر حملے کے متاثرین کے دکھ میں شریک ہے،امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن04جولائی(ٹی این ایس)امریکا میں گزشتہ ہفتے کیپیٹل گزٹ نامی اخبار کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکی سرکاری عمارتوں پر ملکی پرچم سرنگوں رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ پوری امریکی قوم کیپیٹل گزٹ اخبار پر حملے کے متاثرین کے دکھ میں شریک ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وائٹ ہاؤس، عوامی عمارات، فوجی پوسٹس اور سفارت خانوں پر امریکی پرچم سر نگوں رکھنے کا حکم دیا گیا۔ ایک شخص کی طرف سے کی گئی اس فائرنگ کے نتیجے میں چار صحافی اور ایک سیل اسسٹنٹ مارا گیا تھا۔