کراچی ، جولائی 05 (ٹی این ایس): ایس ایچ اوشاہ لطیف کے کہنے پر پورٹ قاسم سے نکلنے والے ٹینکروں سے تیل چوری کرنیوالے گروہ کے سرغنہ سمیت 2ملزمان نے گرفتاری پیش کردی،پولیس نے ہلکاکیس بناکرمقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ کی پولیس نے نیشنل ہائی وے پرواقعہ ایک گودام پرچھاپہ مارکردوملزمان سرفرازولدسردارعلی اورعبدالجبارولد عمردرازکوگرفتارکرکے قبضے سے 390کھانے میں استعمال ہونیوالاکوکنگ آئل اورسوزوکی نمبرKV-5494 برآمدکرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان پورٹ قاسم سے نکلنے والے ٹینکرزڈرائیوروں کے ساتھ ملکرمختلف کمپنیوں کاتیل چوری کرکے ڈرموں کے ذریعے اپنے گودام میں ذخیرہ کرتے تھے اوربعدازاں ملزمان اپنے کارندوں کے ذریعے شہرکی مختلف مارکیٹیوں میں مہنگے داموں فروخت کرنے کاباآسانی کاروبارکررہے تھے،اورمذکورہ ملزمان یہ کاروبارعرصہ درازسے کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پرملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،اورملزمان کے دیگرساتھی زبیرعرف برمانڈوولدعبدالغفار،سمیع ولدشاہ سیاراوربلال فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر423/2018بجرم دفعہ 296/270/34PPCدرج کرلیا،ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوشاہ لطیف نے ملزمان سے بھاری رشوت وصولی کے بعدملزمان کے خلاف ہلکے دفعات لگاکربچالیااورفرارہونیوالے ملزمان کوبھی تمام داﺅپیچ بتادیئے ،ایس ایچ اوشاہ لطیف محمدامین نے ملزمان کے کاروبارکابھانڈاپھوٹنے کے بعدرضاکارانہ طورپرگرفتاری پیش کرنے کاکہاجس پرملزمان کی جانب سے اپنے کاروباراورایس ایچ اوشاہ لطیف محمدامین کی بات رکھنے کیلئے گرفتاری پیش کردی۔اورایس ایس پی ملیرکوسب اچھے کی رپورٹ پیش کردی گئی.