لاہور سے ساہیوال تک اپنی انتخابی مہم کی کامیابی پر اللہ کا شکر، لوگوں کے پیار نے دل باغ باغ کردیا: شہباز شریف

 
0
449

ویسے آج میں نے اپنے اسٹاف کو کہا ہے کہ آئندہ جلسوں کا شیڈول بناتے وقت موسم کی پیشگوئی کے ساتھ نیب میں  پیشی کی تاریخ بھی ضرور دیکھ لیا کریں: ٹوئیٹ

‏ لاہور،  جولائی  04 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف  نے  لاہور سے ساہیوال تک  اپنی انتخابی مہم کی کامیابی پر اللہ کا شکریہ ادا کیا  ہے۔ انھوں نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ  اس ریلی کے دوران لوگوں کی طرف سے انھیں جو پیار و محبت ملی اس نے ان کا دل باغ باغ کے دیا ۔

شہباز شریف جو اپنی ظرافت اور خوش طبعی کے حولہ سے بھی بڑے مشہور ہیں  نے  ٹوئیٹ میں ساتھ ہی یہ  بھی لکھا ہے کی  انھوں نے آج اپنے اسٹاف کو بھی کہہ  دیا ہے کہ آئندہ جلسوں کا شیڈول بناتے وقت موسم کی پیشگوئی کے ساتھ نیب میں  پیشی کی تاریخ بھی ضرور دیکھ لیا کریں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انھوں نے ایک سائکل چلاتے بچے کی  شائع کی  ہے  جو اپنے موبائل فون سے تصویر بنارہا ہے۔ شہباز شریف نے لکھا ہے کہ اوکاڑہ میں  اس بچے  نے ان کی ریلی کو گذرتے دیکھا تو  تصویر بنانے لگا۔ اسکا  تجسس اور وابستگی دیدنی ہے یہی بچے اس ملک کا مستقبل ہیں  اور انہی کو ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے پیش نظر رکھے ہوئے ہیں۔