علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلامین ٹائیگرز اور ہائرایجوکیش کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے 

 
0
948

اسلام آباد06جولائی(ٹی این ایس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلامین ٹائیگرز اور ہائرایجوکیش کمیشن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلامین ٹائیگرز نے کالونی لائنز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا، اسلامین ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر کالونی ٹائیگرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کالونی ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے سڑب نے 20 رنز بنائے، شاہد نے 9 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جواب اسلامین ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پہلے اوورز میں پورا کرلیا، آصف نے 37 رنز بنائے، شاہد میں آف دی میچ قرار پائے، دوسرے میچ میں ہائرایجوکیش کمیشن نے کالونی ینگ کو 25 رنز سے شکست دی، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنائے، رضوان نے 21، ذیشان نے 19 اور بلال نے 29 رنز بنائے، جواب کالونی ینگ مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ اس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، نجم اور رضوان نے بالترتیب 24 اور 29 رنز بنائے، مبشر نے 8 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، اس موقع پر سجاد لالہ اور عمران مانی مہمانان خصوصی تھے، امپائرز کے فرائض بدر منیر اور نزاکت نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس اور پی ٹی وی شامل ہیں۔