21 جولائی کو تحریک انصاف کا  پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کلسہ کا انعقاد ہوگا

 
0
325

اسلام آباد، جولائی 16 (ٹی این ایس):  تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان  21جولائی کو اسلام آباد میں جلسےسے خطاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جو آج دوپہر بنی گالہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسد عمر، زلفی بخاری، فیصل جاوید، عون چوہدری اور افتخار درانی شریک تھے۔

یہ جلسہ 21جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ عمران خان نے اس کے لئے کارکنان کو  بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔