راولپنڈی، جولائی 16 (ٹی این ایس): سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے فرف سے جاری بیان کے مطابق سبی اور کوہلو میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں گرفتار بھی کر لیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمدکیا گیا۔