چیف جسٹس ثاقب نثار گلگت بلتستان کے پانچ  روزہ نجی دورے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیاحت  سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ہنزہ نگر میں التت اور بلتت قلعوں کی سیر کی

 
0
369

گلگت، جولائی 16 (ٹی این ایس): چیف جسٹس ثاقب نثار گلگت بلتستان کے پانچ  روزہ نجی دورے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیاحت  سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔وہ  سوموار کو فیملی کے ہمراہ سیروتفریح کے لئے ہنزہ نگر پہنچ گئے جہاں انھوں نے التت اور بلتت فورٹ کا بھی دورہ کیا۔جسٹس ثاقب نثار ہنزہ میں عوام سے گھل مل گئے، انھوں نے عوام سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔