نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کا فرنٹیئر کنسٹیبلری ہیڈکوارٹر ز کادورہ

 
0
361

نگران حکومت ملک میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے: اجلاس سے خطاب

پشاور، جولائی 16 (ٹی این ایس): نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے فرنٹیئر کنسٹیبلری ہیڈکوارٹر ز کادورہ  کیا  جہاں انھوں نے  ایک اجلاس کی صدارت کی۔کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان نے انھیں  بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ کو ایف سی میں حال ہی میں کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ نگران حکومت ملک میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،امن و امان کے قیام میں فرنٹیئر کنسٹیبلری خیبر پختونخوا شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے،فرنٹئیر کانسٹبلری کے افسران اور جوان گلگت بلتستان سے کراچی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ملک میں عام انتخابات کا پرامن ، شفاف اور منصفانہ انعقاد ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور ایف سی کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔