خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے نیب میں پیشی کیلئے مزید وقت مانگ لیا

 
0
405

اسلام آباد جولائی 17(ٹٰی این ایس) خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے نیب کی جانب سے تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عزائم سے مبرا مکمل طور پر شفاف احتساب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ہمیشہ نیب کو مضبوط بنانے کی وکالت کی، انتخابات میں کامیاب ہوئے تو اسے مضبوط بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے نیب کے مراسلے کا جواب بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے میں لکھا ہے کہ انتخابات سر پر ہیں اور عمران خان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں۔18 جولائی کو پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث عمران خان کیلئے پیشی مشکل ہے۔انتخابات کے انعقاد کے فوری بعد عمران خان ترجیحاً نیب کے روبرو پیش ہوں گے اور معاونت کریں گے۔نیب مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کیلئے آٹھ اگست کی تاریخ مقرر کرلے۔