ن لیگ کی حکومت پانچ سال تک برسراقتدار رہی لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،عمران خان

 
0
435

اسلام آباد جولائی 17(ٹٰی این ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سوہان میرے حلقے میں شامل ہے، اس حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہوں نے حلقے کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو سوہان کے دورے کے موقع پر کہی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک کارکن کی درخواست پر سوہان گئے اورلوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں میرے دورے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پورا سسٹم لے کر آئو¿ں گا اور اقتدار میں آ کر اس حلقے کی حالت بہتر کریں گے، عمران خان گٹر کے پانی سے گزرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سنتے رہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیوریج سسٹم درست نہیں ہے سارا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال تک برسراقتدار رہی لیکن پھر بھی اسلام آباد کے قریب بسنے والے لوگوں کا یہ حال ہے-