ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی پی ایس 78 کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹس جاری

 
0
395

ٹھٹھہ جولائی 17( ٹی این ایس) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹس جاری تین دن میں جواب طلب کر لیا۔ وہ سابق صدر و کو چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے قریبی عزیز ہیں- پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر و انچارج مانیٹرنگ ٹیم ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی کی جانب سے شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر اجازت کارنر میٹنگز اور ریلیاں نکال رہے ہیں جو الیشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے جس کے متعلق ان سے تین یوم کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ اس کی شکایت چیف الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر سمیت دیگر اعلی حکام کو ارسال کی گئی ہے