اسلام آباد 19جولائی (ٹی این ایس)2013ء کے مقابلہ میں آئندہ عام انتخابات میں 23 فیصد زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 2013ء کے مقابلہ میں 2018ء میں مرد ووٹروں کی تعداد میں 21.87 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد میں 24.29 فیصد اضاف ہوا ہے۔
آئندہ عام انتخابات میں 10کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 2013ء میں کل ووٹروں کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ 80ہزار سے زائد تھی۔ آئندہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹروں میں 4 کروڑ 67لاکھ 30ہزار سے زائد خواتین جبکہ 5 کروڑ 92 لاکھ 20ہزار سے زائد مرد اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔













