کرنل (ر) طاہر مشہدی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

 
0
12634

لاہور جولائی 19(ٹی این ایس)بزرگ سیاستدان کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ طاہر حسین مشہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز اور پولنگ ایجنٹس کے کنونشن میں شرکت کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں منشیات ، پیسے اور لوٹوں کا کلچر نہیں چاہیے۔ ہمیں نواز شریف کی طرح کا بہادر لیڈر چاہیے اور انہوں نے جس طرح کی بہادری دکھائی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح اپنے بھائی کے ساتھ چلتی تھیں اسی طرح مریم نواز اپنے والد کے ساتھ چل رہی ہیں ۔