تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا،آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سے عاری ہیں،شہبازشریف

 
0
303

آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کیجذبے سیعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لییکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ دیا گیا،وزیراعلی پنجاب
لاہوراپریل 26(ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کیجذبے سیعاری ہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کینام پردھرنے دیکر وقت برباد کیاگیاہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کیجذبے سیعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوااور سندھ میں عوام کے لییکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میٹرو پرتنقیدکرنیوالوں میں بڑیترقیاتی منصوبے بنانیکی اہلیت نہیں، روزاول سے عوام کی خدمت کواپناشعاربنایاہے، ماضی اور حال عوام کی خدمت سیعبارت ہے، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔یاد رہے دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نے صرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ان عناصرنیذاتی مفادات کوترجیح دیکرعوام سیناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔