سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں 2 اور عطائی سٹور سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
288

سرگودھا اپریل 26(ٹی این ایس)سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں 2 اور عطائی سٹور سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ اس مہم میں چیکنگ کرتے ہوئے ٹیم نے حیدرآباد ٹاون میں چھاپہ مار کر عطائی عبدالطیف کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا۔جس پر تھانہ جھال چکیاں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسرے چھاپہ میں ٹیم نے بھابھڑہ کے عطائی اسد رفیق کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا گیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ میلہ میں مقدمہ درج کر کیا گیا۔ٹیم نے دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران 7 عطائیوں کے اڈے سیل کر کے رپورٹ حکام کو بجھوا دی۔