پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا، آصف زرداری

 
0
70

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے،ان کی ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا اس پرسب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں، الیکشن سے متعلق دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کی مقبولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کو وزیراعظم بنادیا،وہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،میاں صاحب کیلئے بھی یہ آسان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی ان کا اپنامسئلہ ہے، پرویزالہی نے کسی کے فون پراپنامستقبل داوپرلگایا، نیب اورکاروبارایک ساتھ نہیں چل سکتے۔سابق صدر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا۔