پیمرا نے عمران خان کی تقریر، بیان اور گفتگو نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی

 
0
84

پیمرا نے عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد کر دی، تمام سیٹلائیٹ چینلز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے عمران کی ٹی وی چینلز پر تقریر، بیان اور گفتگو پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی، کوئی ٹی وی چینلز کسی بھی صورت میں عمران خان کا بیان، گفتگو،پریس کانفرنس، تقریر براہ راست یا ریکارڈڈ نشر و ٹیلی کاسٹ نہیں کرسکتا۔ پیمرا کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان ریاستی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ۔