زرداری سے اتحاد کر کے نیازی نے نیا یو ٹرن لیا ،عوام کی خدمت انکے بس کی بات نہیں‘پرویز ملک 

 
0
351

عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں‘خواجہ عمران نذیر کی گفتگو 
لاہور اپریل 26(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ زرداری، عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے یہ کٹھ صرف کرسی کے حصول کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں، زرداری سے اتحاد کر کے نیازی نے نیا یو ٹرن لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے, عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی خالق نے پارلیمنٹ کے بتائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اس کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت کسی عہدے کی محتاج نہیں، پارلیمنٹ کے فیصلوں کی بھی کوئی توقیر ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں سب کو اس معاملے پر سو جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔