چالیس دن کے مینڈیٹ والی حکومت کا بجٹ پیش کرنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے‘ شیریں مزاری

 
0
470

(ن)لیگ نئے بجٹ میں ایسے وعدے کریگی جو اگلی حکومت کے لیے پورا کرنا مشکل ہو جائے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی
لاہور اپریل 26(ٹی این ایس)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیگی حکومت کا مینڈیٹ اب ختم ہوچکا ہے اور اس موقع پر بجٹ پیش کرنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا مینڈیٹ کم و بیش 40 دن کا رہ گیا ہو اسے کسی طور پر بھی سیاسی یا اخلاقی اختیار نہیں کہ وہ اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ مسلم لیگ (ن)اس نئے بجٹ میں اس طرح کے وعدے کرنے کی کوشش کرے جو اگلی حکومت کے لیے پورا کرنا مشکل ہو جائے۔