حکومت ملک بھر میں ایک کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیگی‘ بلیغ الرحمن

 
0
302

تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے کوششوں سے سکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ‘ وفاقی وزیر
لاہو ر اپریل 26(ٹی این ایس)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ایک کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دے گی۔ریڈیو پاکستان سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گزشتہ چند سال کے دوران سکولوں میں اضافی 52لاکھ بچوں کو داخلہ دیا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے حکومت کی کوششوں کے باعث سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔