لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت کا دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

 
0
387

اسلام آباد جولائی 20 (ٹی این ایس)لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کروا کر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے اور کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی جس دوران پولیس نے بازیاب کروائے گئے شخص ذیشان کو عدالت میں پیش کیا ، ذیشان نے عدالت میں بتایا کہ اغواکاروں نے دو کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کیا جبکہ اغواکاروں نے گھر سے 55 لاکھ روپے بھی لوٹے ۔عدالت میں ذیشان کی والدہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر عدالت نے پولیس کو ذیشان کے اہل خان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

واضح رہے کہ ذیشان کی گمشدگی سے متعلق اس کے بھائی نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔عدالت نے دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کروا کر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے اور کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔