ابوظبی ہوائی اڈّے پر سپلائی گاڑی حادثے سے پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی، حکام

 
0
441

ابوظہبی 27جولائی (ٹی این ایس)اماراتی حکام نے جمعرات کے روز ابوظبی ہوائی اڈّے کے ٹرمینل 1 میں “سپلائی گاڑی” کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہنگامی بیان میں بتایا گیا کہ جمعرات کی شام چار بجے پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں ہوائی اڈّے کا آپریشن یا پروازوں کی آمد و رفت کا شیڈول متاثر نہیں ہوا۔غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق یہ حادثہ معمولی نوعیت کا تھا جس کے دوران سپلائی گاڑی الٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ منظّم طور پر چل رہا ہے۔