تین یہودی آباد کاروں پر چُھرے سے حملہ کرنے والا فلسطینی شہید

 
0
343

مغربی کنارہ27جولائی(ٹی این ایس)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک ایک یہودی بستی میں جمعرات کے روز چُھرے سے حملہ کرکے ایک یہودی آباد کار کو ہلاک اور دو کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ آدم نامی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا اور حملہ آور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔اسرائیلی میڈیکل اہلکاروں نے بتایا کہ دونوں اسرائیلی زخمیوں کو بیت المقدس میں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے جنوب میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔