رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مئی میں کرینگے

 
0
488

ممبئی12مئی (ٹی این ایس)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے مئی کے وسط میں شروع کرینگے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور پہلی بار ہدایتکار آیان مکھرجی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے دسرے شیڈول کے لئے مئی کے وسط یا جون میں تیاریاں شروع کرینگے۔ دوسرے مرحلے کی عکسبندی بلغاریہ میں کی جائے گی جس میں ایکشن مناظر عکسبند کئے جائیں گے ۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ، مونی رائے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔