ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد حکومت محض 10 وزراء کے ساتھ چلائیں گے

 
0
351

جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے،پریس کانفرنس
کوالالمپو ر 12(ٹی این ایس)ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت محض 10 بنیادی وزراء کے ساتھ چلائیں گے جبکہ جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم انور کے لیے معافی حاصل کرنے کے لیے با قاعدہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔ یہ مکمل معافی ہو گی، جس کا مطلب ظاہر ہے کہ صرف معافی نہیں بلکہ ان کی فوری رہائی بھی ہو گی۔ تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ اس طریقہ کار میں کتنا وقت درکار ہو گا اور آیا انور ابراہیم اپنی سزا مکمل ہونے سے پہلے رہا ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ ان کی سزا آٹھ جون کو مکمل ہو رہی ہے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ انور ابراہیم جیل میں ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے والی سیاسی جماعت کی حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے تھے۔ قبل ازیں وہ مہاتیر محمد کے ساتھ طاقت کی رسا کشی کے نتیجے میں 1998ء میں جیل گئے تھے۔ انور ابراہیم اور مہاتیر محمد نے غیر متوقع طور پر سیاسی اتحاد کر لیا تھا جس کے نتیجے میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے ان انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی