مصرمیں طالبہ نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان لے لی،ویڈیووائرل

 
0
332

لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی ،پراسیکیوٹر نے پولیس کی مدد سے واقعے کی انکوائری شروع کردی
قاہرہ03جولائی(ٹی این ایس)مصر میں ایک لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کا یہ واقعہ جنوبی قاہرہ میں پرانے مصر شہر میں پیش آیا۔ٹرانسپورٹ حکام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک طالبہ نے الزھراء اسٹیشن کے قریب حلوان سے المرج جانے والی ایک میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ٹرین تلے کْچلنے جانے کے بعد اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا۔ٹرین کے کپتان کا کہنا تھا کہ الزھراء اور مار جرجس اسٹیشنوں کے درمیان ایک لڑکی نے ٹرین کے سامنے آ کر خود کشی کرلی۔ اگلے اسٹیشن پراس واقعے کے بارے میں حکام کو مطلع کردیا گیا ۔ پراسیکیوٹر نے پولیس کی مدد سے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ایک خاتون کو سیاہ کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جو ٹرین کو قریب آتے دیکھ کر پٹڑی پر جا کھڑی ہوئی اور تیز رفتار ٹرین نے لمحوں کے اندر اس کے ٹکڑے کردئیے۔