یورپی یونین ایرانی ڈیل کو ہر صورت میں برقرار رکھے گی، صدرموگیرینی ڈٹ گئیں

 
0
928

ایرانی صدرنے یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا،جرمن ریڈیو سے بات چیت
برسلز 12(ٹی این ایس)یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدریکا موگیرینی نے کہاہے کہ یونین ایران کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کو برقرار رکھے گی۔ جرمن ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود اس ڈیل کا احترام کیا جائے گا۔ موگیرینی کے مطابق یونین کا عزم ہے کہ ڈیل برقرار رکھی جائے۔ موگیرینی کے بقول ایران کے صدر حسن روحانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ منگل پندرہ مئی کو فیدریکا موگیرینی برسلز میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور ایرانی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔