این اے 222 پر کامیاب ہونے والے مہیش ملانی ملک میں جنرل نشست پر کامیاب ہونے والے پہلے اقلیتی ایم این اے بن گئے 

 
0
586

کراچی28جولائی(ٹی این ایس)تھر پارکر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے222 کی جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار ڈاکٹر مہیش ملانی ملک میں جنرل نشست پر کامیاب ہونے والے پہلے اقلیتی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 222 تھرپارکر سے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے ایک لاکھ 6 ہزار 430 ووٹ حاصل کئے اور کامیابی حاصل کی۔ان کے مقابلے میں جی ڈی اے کے امیدوار ارباب ذکا اللہ نے 87 ہزار 261 ووٹ لئے ہیں۔اس حلقے میں مجموعی ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 31ہزار872تھی جبکہ 2لاکھ 36ہزار 340ووٹ ڈالے گئے، ڈالے جانے والے ووٹوں کی شرح 70 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔واضح رہے کہ اس حلقے میں 12 ہزار 763 ووٹ خارج بھی قرار دیئے گئے ہیں۔