نواز شریف کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو دل کا دورہ ، پمز کے کارڈیک سنٹر میں داخل

 
0
377

اسلام آباد جولائی 30(ٹی این ایس) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے باعث ان کا پمز کے کارڈیک سنٹر میں علاج کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اتوار کے روز طبیعت خراب ہونے پر پمز کے کارڈیک سنٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں پانچ رکنی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

گزشتہ شب نواز شریف کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی طبیعت خراب ہوئی اور ساتھ ہی انہیں دل کا دورہ بھی پڑ گیاجس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں کارڈیک سنٹر میں ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی رات بھر طبیعت انتہائی تشویشناک رہی تاہم صبح ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے جس کے باعث انہیں 2 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے، گزشتہ شب پڑنے والا دورہ اسی وجہ سے شدید تھا کیونکہ وہ پہلے سے دل کے مریض ہیں۔