امریکا نے ڈار کے ساتھ پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا، ترجمان دفتر خارجہ

 
0
101

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لے لیا ہے۔ سعودی عرب میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات پر سعودی حکام نے بھی نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے، امریکی حکام نے بھی وزیر خزانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفر کا معاملہ پرانی بات ہو چکی ہے، اب دنیا کے تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام اہم ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔