سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے سب کمیٹی کا اجلاس۔، اجلاس میں ٹی این ٹی کے ملازمین کی پینشن سے متعلق امور کا جائزہ

 
0
293

اسلام آباد اپریل 09 (ٹی این ایس): سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے سب کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی پی ٹی سی ایل کیطرف سے نمائیندگان کی غیر حاضری پر سینیٹر رحمان ملک نے برحمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی سی ایل کے ڈائریکٹرز اپنے آپکو پارلیمنٹ سے اوپر سمجھتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر قائمہ کمیٹی کے آئیندہ اجلاس میں ایم ڈی و ڈائریکٹرز آف بورڈز نہ آئے تو کاروائی کرئنگے۔ ٹی این ٹی کے قوانین کے روشنی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملازمین کو پنشن ملنے چاہئے۔ قوانین میں تبدیلی کا حق نہ پی ٹی سی ایل کو ہے نہ کسی اور ادارے کو۔ پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو بھی اسی قوانین کے تحت پنشن ملنے چاہئے جیسے دوسرے حکومتی ملازمین کو ملتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت ٹی این ٹی کے ملازمین کو حکومتی قوانین سے نکالا جارہا ہے؟  اگر پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو پنشن ادائیگی کا مسئلہ حل نہ کیا تو ایف آئی اے کو کیس بھیجے گے۔ کسی بھی ادارے کو ملازمین کو انکو حقوق سے محروم نہیں ہونے دینگے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ان کے سربراہوں کو کمیٹی میں طلب کریں گے۔

جسطرح آرمی اور عدلیہ کے احتساب کئلئے علیحدہ نظام ہے اسطرح کا بیوروکریسی کا بھی علیحدہ ہونا چائیے، بیوروکریسی کا احتساب بھی نیب کے ایمبٹ سے نکالنا چائیے۔ بیوروکریسی کوئی بھی اقدام لینے سے پہلے ہزار بار سوچتی ہے کہ کل عدالتوں کا چکر نہ کاٹے۔