ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نیوٹریشن ویک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، دو بی ایچ یو سنٹر سمیت گندم خریداری سنٹر چکوال کا معائنہ بھی کیا

 
0
451

چکوال اپریل 08 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نیوٹریشن ویک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان (ایم این سی ایچ) کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر قریر انجم، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اشفاق سالک، ڈاکٹر آصف اور دیگر افسران موجود تھے۔ MNCH کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انجم قدیر نے بتایا کہ اس نیوٹریشن ویک کے دوران چکوال کے تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 4000 غزائی قلت کے شکار بچوں کو منرل ساشے، پیٹ کے کیڑوں کی ادویات اور چاکلیٹس دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 10 سے 19 سال کے بچوں کو بھی ٹریٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 6 بیڈ پر مشتمل وارڈ دی ایچ کیو ہسپتال میں غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے بنا دی گئی ہے۔
اس ویک میں حاملہ عورتوں کی غذائی کمی کو بھی دور کیا جائے گا۔ بعد ازاں انھوں نے ڈی ایچ کیو کی مختلف وارڈز، ایمر جنسی، آئی سی یواور ڈائیگناسٹک سنٹر کا معائنہ کیا اور ڈائیگناسٹک سنٹر میں دو کی بجائے چار کاؤنٹر بنانے کے احکامات جاری کیے تاکہ مریضوں کو بلڈ سیمپلنگ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے۔ اس کے بعد ڈپتی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان کے ہمراہ بی ایچ یو ڈھب اور بی ایچ یو سیہگل آباد کا اچانک دورہ کیا اور وارڈز، پینے کے پانی کا انتظام اور مریضوں کے بیٹھنے کی جگہ، واش رومز، فلٹر کی صفائی چیک کی اور صفائی کو مزید بہتر بنانے اور لانز میں مزید لائیٹس لگوانے کی تاکید کی۔ بعد ازاں ڈپتی کمشنر نے گندم خریداری سنٹر چکوال کا معائنہ کیا وہاں پر باردانے کے لیے آئے ہوئے کاشتکاروں سے سہولیات بارے استفسار کیا۔ باردانے کی لسٹیں چیک کیں اور لسٹیں آویزاں کرنے کی جگہ کی تبدیلی، کاشتاروں کے بیٹھنے کی جگہ کو صاف رکھنے، پنکھے اور کرسیاں نئی رکھنے اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔