سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز پیش کئے جانیو الے تمام پلاٹ نیلام ہو گئے، نیلامی 11 اپریل تک جاری رہے گی۔

 
0
9620

اسلام آباد اپریل 08 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع 25 رہائشی پلاٹ نیلام کر دیئے جن کی لاگت تقریباً1024 ملین روپے ہے۔ یہ پلاٹ نیلامی کے پہلے روز نیلام کیے گئے۔ نیلام عام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ چار روزہ نیلام کے پہلے روز رہائشی جبکہ 10 اور11 اپریل کو کمرشل پلاٹ نیلام کیے جا رہے ہیں۔ نیلامی کے پہلے روز 150 سے زائد انویسٹرز سمیت لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی پسند کے پلاٹ بولی لگا کر حاصل کئے۔ پہلے روز پیش کئے جانے والے تمام پلاٹ نیلا م ہو گئے اور ہر پلاٹ کی بولی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ نیلامی میں حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانیو الے اقدامات کو سراہا جس کے باعث لوگوں کو اپنی پسند کے پلاٹ بولی لگا کر حاصل کرنے میں آسانی رہی۔
آکشن کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جس نے موئثر انداز میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔
چار روزہ نیلامی کے پہلے روز نیلام کیے جانے والے پلاٹوں میں پلاٹ نمبر201 سٹریٹ نمبر21 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش4444.44مربع گز کی بولی 85,000/-فی مربع گز،پلاٹ نمبر202 سٹریٹ نمبر21 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش 444.44مربع گز کی بولی84,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 522سٹریٹ نمبر13 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش356مربع گز کی بولی92,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر523 سٹریٹ نمبر13 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش 356مربع گز کی بولی107,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر552 سٹریٹ نمبر13 ، سیکٹر G-10/2،پیمائش356مربع گز کی بولی98,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر4 سٹریٹ نمبر11-B، سیکٹر F-10/2،پیمائش555.555مربع گز کی بولی121,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر5 سٹریٹ نمبر11-B ، سیکٹر F-10/2،پیمائش555.555مربع گز کی بولی 112,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر31-Aڈبل روڈ ، سیکٹر F-10/2،پیمائش600مربع گز کی بولی113,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر2 سٹریٹ نمبر1-A، سیکٹر F-10/3،پیمائش600مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر6سٹریٹ نمبر1-B، سیکٹر F-10/3،پیمائش600مربع گز کی بولی113,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر8 سٹریٹ نمبر1-B، سیکٹر F-10/3،پیمائش600مربع گز کی بولی114,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر402 سٹریٹ نمبر34، سیکٹر F-11/2،پیمائش500مربع گز کی بولی120,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 403سٹریٹ نمبر34 ، سیکٹر F-11/2،پیمائش500مربع گز کی بولی122,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر404 سٹریٹ نمبر34، سیکٹر F-11/2،پیمائش500مربع گز کی بولی122,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 405سٹریٹ نمبر34، سیکٹر F-11/2،پیمائش500مربع گز کی بولی120,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر703 سٹریٹ نمبر103 ، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی83,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 704سٹریٹ نمبر103، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی84,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر708 سٹریٹ نمبر103، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی83,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر709 سٹریٹ نمبر103، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی85,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر940ڈبل روڈ، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی90,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر944 سٹریٹ نمبرڈبل روڈ ، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی88,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 945سٹریٹ نمبرڈبل روڈ ، سیکٹر D-12/1،پیمائش272.22مربع گز کی بولی89,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر480 سٹریٹ نمبر115 ، سیکٹر D-12/1،پیمائش111.11مربع گز کی بولی107,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر 481سٹریٹ نمبر115 ، سیکٹرD-12/1،پیمائش111.11مربع گز کی بولی 114,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر609 سٹریٹ نمبر 104، سیکٹر D-12/1،پیمائش111.11مربع گز کی بولی105,000/- روپے فی مربع گزشامل ہیں۔
پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جائے گا۔ چار روزہ نیلامی کے پہلے دن بڑی تعداد میں پلاٹوں کی زیادہ سے زیادہ بولی پر فروخت ہونا شہریوں کی طرف سے ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ رہائشی پلاٹوں کی نیلامی منگل کے روز بھی جاری رہے گی جبکہ کمرشل پلاٹ 10 اور 11 اپریل کو نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔