50لاکھ گھروں کی تعمیر کا معاملہ،17اپریل کو سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، کوئٹہ اور گوادر میں فلیٹس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد 21اپریل کو رکھے جانے کا اعلان

 
0
513

اسلام آباد اپریل 08 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم 17اپریل کو اسلام آباد میں گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام آباد میں 4 مختلف مقامات پر 19ہزار فلیٹس بنائے جائیں گے۔ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں کوئٹہ اور گوادر میں 1لاکھ 10ہزار گھر بنائے جائیں گے جن کی تعمیر کا سنگِ بنیاد 21اپریل کو رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد پورے پاکستان میں 50لاکھ گھر بنائیں گے تا کہ بے گھر اور بے سہارہ لوگ وہاں رہ سکیں، حکومت میں آنے کے بعد حکومت نے اسلام آباد اور لاہور میں شیلٹر ہومز بنا کر بے گھر لوگوں کو رہنے کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی تھی اور اب باقائدہ طور پر 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کوئٹہ اور گوادر میں گھروں کی تعمیر کی جائے گی جس کے بعد باقی شہروں میں بھی گھر بنائے جائیں گے۔