اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد، انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کی

 
0
523

اسلام آباد اپریل 09 (ٹی این ایس): اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے سینیٹر رحمان ملک سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کو اپنی کتاب “مودی وار ڈاکٹرائین” بھی پیش کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے سینیٹر رحمان ملک کو کتاب لکھنے پر سراہا اور مبارکباد دی۔ سینیٹر رحمان ملک نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا گھر آمد و تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ہمراہ انکا سٹاف افسر عبدالحمید اعوان بھی موجود تھے۔