کوہاٹ پولیس نے چپل کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک قبائلی ملزم دھرلیا 

 
0
564

کوہاٹ31جولائی (ٹی این ایس) کوہاٹ پولیس نے چپل کے ذریعے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک قبائلی ملزم دھرلیا اور اْس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھاؤنی فیاض خان نے ہنگو روڈ پرکاغذئی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران قبائلی ضلع اورکزئی سے آنے والے کریم نامی مبینہ ملزم کی تلاشی لی تو اْس کے پاؤں تلے پہنے دونوں چپل سے دو لفافوں میں چھپائی گئی آدھا کلو چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ملزم کو منشیات سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے کمال ہوشیاری سے اپنے دونوں پاؤں میں پہنے چپل میں دو پیکٹ میں چرس چھپائی تھی لیکن ملزم پولیس کی نظروں سے بچ نہ سکا اور دھرلیا گیا۔