عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نریندر مودی کو دعوت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے: بھارتی میڈیا

 
0
561

اسلام آباد،جولائی 31 (ٹی این ایس): بھارتی میڈ یا کے مطابق عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نریندر مودی کو دعوت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سارک ممالک سربراہا ن کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے نریندر مودی کو دعوت دینے کی تجویز پر غور کیا ۔دوسری جانب جہانگیر ترین کی میڈ یا ٹاک میں ایک صحافی نے نریندر مودی کی آمد سے متعلق سوال کیا تو جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا نہیں خیال ،ایسی کوئی بات ہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل  پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف سیاسی نعروں میں ایک نعرہ یہ بھی تھا ”مودی کا جو یار ہے ،غدار ہے ،غدار ہے“لیکن اب پاکستان الیکشن سے آگے نکل کر اگلی حکومت کے قیام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب خطے کی خوشحالی کے لیے مودی اور اس کے ملک سے دوستی کی سنجیدہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے ،گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو فون کر کے جیت پر مبارکباد دی تو عمران خان نے بھی پاکستان اور بھارت کی عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دینے کی پیشکش کردی ۔