نوازشریف کے اصرار پر انھیں  پمز سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

 
0
361

اسلام آباد،جولائی 31 (ٹی این ایس): نوازشریف کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جیل منتقل نہ کرنے کی ایڈوائس دی تھی لیکن نوازشریف نے ہسپتال میں رہنے سے انکار کردیا ۔

میڈیکل ٹیم کے معائنے کے دوران ڈاکٹر زنے نوازشریف کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کی ایڈوائس دی تھی لیکن نوازشریف نے ہسپتال میں مزید قیام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید ہسپتال میں رہنا نہیں  چاہتے۔ جس پر ایک بکتر بند گاڑی اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے نوازشریف کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاہے ۔