سرفراز، حفیظ، عمر گل اور وقار ہونس کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات، مبارکباد دی

 
0
541

‏اسلام آباد،جولائی 31 (ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سابق کرکٹر وقار یونس ،محمد حفظ اور عمرگل  کے ہمراہ  نے بنی گالہ جاکر عمران خان کیساتھ ملاقات کی۔

کھلاڑیوں نےعمران خان سے ملاقات، الیکشن میں فتح پر مبارکباددی سرفراز احمد  نے عمران خان کےلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس موقع پر عمر گل نے  عمران خان کو کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، محمد حفیظ  نے کہا کہ مجھے آج پاکستان کا مستقبل تابناک نظرآرہا ہے، ‏

عمران خان نے تینوں کھلاڑیوں کا  نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور ہا  کہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون پرلائیں گے اور ‏کھلاڑیوں کےلیے بہترین مواقع اورزیادہ میدان فراہم کریں گے۔

ملاقات میں نعیم الحق، فواد چودھری ،شاہ فرمان  اور زلفی بخاری بھی موجودتھےوقار یونس نے عمران خان کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع وقار یونس پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دینے بنی گالہ آیا ہوں، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ مبارکباددینے آئے ہیں یا پی سی بی کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ صرف مبارکباددینے آیا ہوں ۔