ٹائیگرز فورس کی بہترین کارکردگی سرانجام دینے والے ترنول کے نوجوان ہیڈ عامر مہر وزیراعظم کی طرف سے نیو ٹیک نیورسٹی میں ہونے والی تقریب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سرٹیفکیٹ سے نوازا

 
0
210

اسلام آباد 14 جون 2021 (ٹی این ایس): ٹائیگرز فورس کی بہترین کارکردگی سرانجام دینے والے ترنول کے نوجوان ہیڈ عامر مہر وزیراعظم کی طرف سے نیو ٹیک نیورسٹی میں ہونے والی تقریب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سرٹیفکیٹ سے نوازا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرز فورس قائم کی تھی جس میں اب تک لاکھوں نوجوان رجسٹریشن کرا چکے ہیں اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہاس فورس کی بنیادی ذمہ داریوں میں یہ شامل تھا کہ فورس نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی یعنی این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں لوگوں کے گھروں تک راشن اور خوراک فراہم کریں گے۔یہ رضا کار فورس یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح تک قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹیز کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل رہیں گے۔ یہ رضا کار مستحق افراد کی نشاندہی کریں گے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کریں گے جس پر پولیس کارروائی کرے گی۔ کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جو مشکلات میں گھرے عوام الناس کی مدد کا فریضہ سر انجام دے گی۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کررہے ہیں۔عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے سیلاب اور زلزلے کے دوران بہترین جذبے کا مظاہرہ کیا تھا۔ نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا۔پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اس طرح کی رضاکار فورس بنی ہو۔ ماضی میں بھی پاکستان میں رضاکاروں کی ایسی فورس بنتی رہی ہے۔اس وقت سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لوگوں میں مدد کا جذبہ بہت زیادہ ہے اور کم استطاعت رکھنے والے لوگ بھی ٹائیگر فورس سے رابطہ کرکے مستحقین کے لیے سامان فراہم کیا گیا