نیب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا‏: چئیرمین جسٹس  (ر)جاوید اقبال

 
0
304

اسلام آباد،اگست 01 (ٹی این ایس):  چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اعلٰی سطح اجلاس‏،اجلاس میں بدعنوانی میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتاری کیلیےبنائی پالیسی کاجائزہ لیاگیا،اس موقع پر چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا‏۔نیب ملزم سےسائنسی بنیادوں پرٹھوس شواہد ،قانون کیمطابق تحقیقات کرتاہے‏ملزم کو تحقیقات سے پہلے اور دوران صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جاتا ہےنیب بڑے بڑے میگا اسکینڈلز کی تحقیقات کو ترجیح دے رہا ہے‏مبینہ طور پرملوث بڑی مچھلیوں پرقانون کےمطابق ہاتھ ڈالا جائے گانیب گرفتار ملزم کیخلاف 90 دنوں میں ریفرنس قانون کیمطابق دائر کرے گاٹھوس شواہد ، قانون کے مطابق مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔