اسلام آبادکےعلاقے ترنول ڈھوک عباسی میں دیوار گرنے سے تین بچے موت کےمنہ میں چلے گئے

 
0
366

اسلام آباد 14 جون 2021 (ٹی این ایس): اسلام آبادکےعلاقے ترنول ڈھوک عباسی میں دیوار گرنے سے تین بچے موت کےمنہ میں چلے گئے۔رات کی آندھی اور تیز بارش کے باعث چھت کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر تین کمسن بچے جاں بحق ہوگئے،تیز آندھی اوربارش کے باعث چھت کی خستہ حال دیوار گھر کے صحن میں موجود اہلخانہ پر آگری، واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ میں پیش آیا معصوم بچوں کی المناک موت پر گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔چھت کی دیوارگرنے سے بچوں کا والد بھی شدید زخمی ہوا جاں بحق ہونیوالوں میں 6سالہ سہیل اعجاز، 8 سالہ ثاقب اور 9 سالہ کاشف شامل ہیں، جن کو اہل محلہ اور مقامی پولیس کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے نکالا تو وہ دم توڑ چکے تھے جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔